اسپورٹسبریکنگ نیوز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے جانیوالے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 ایونٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

جمعرات سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکلات کم نہیں ہو پارہیں۔ ایونٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کمنٹری باکس کی تیاری کے دوران بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے سے اچانک آگ لگ گئی۔ فوری طور پر طلب کیے جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close