اسپورٹسبریکنگ نیوز

جنوبی افریقہ کو شکست،پاکستان نے ٹی20 سیریز جیت لی

لاہور(نیوزروم اسپورٹس)پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کوچار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور یوں ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کی۔

جنوبی افریقا کی اننگز
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز میلان اور رضا ہینڈریکس نے کیا جو مایوس کن رہا اور رضا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پروٹیز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور آدھی ٹیم 46 رنز پر پویلین پہنچ چکی تھی۔

تاہم ڈیوڈ ملر نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close