انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز
آفریدی سے تعلق،زرین خان نے خاموشی توڑ دی
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)بھارتی اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی سے تعلق کی خبروں کے بعد اپنی خاموشی توڑ دی ہے،ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے اور بوم بوم آفریدی کے تعلق کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت پوسٹس کی جارہی ہیں،زرین خان کے مطابق آفریدی ایک شریف اور انسان اور مکمل خاندانی شخص ہیں،تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں اور جھوٹی خبروں کوخاطر میں نہ لائیں اور نہ ہی انہیں پوسٹ یا شیئر کیا جائے،زرین خان کی جانب سے یہ وضاحت شاہد آفریدی کے ساتھ حال ہی میں سامنے آںے والی تصاویر اور ان کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والے بے شمار تبصروں کے بعد سامنے آئی ہے۔
Facebook Comments