انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز
بوائے فرینڈ کو الماری میں چھپانے کے بعد پریانکا کے ساتھ کیا ہوا؟
لاہور(نیوز روم شوبز)بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنا نام بنانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب ‘اَن فنشڈ’ میں بتایا ہے کہ انہوں نے ایک بار اپنے بوائے فرینڈ کو الماری میں چھپا دیا تھا۔
پریانکا چوپڑا نے بتایا جب وہ 10ویں جماعت میں تھیں تو اپنی آنٹی کے ساتھ انڈیانا پولس میں رہتی تھیں اور اسکول میں وہ بوب سے ملی تھیں جنہوں نے اپنے مزاحیہ مزاج سے ان کا دل جیت لیا تھا۔
پریانکا نے بتایا کہ بوب نے انہیں اپنی چین بھی تحفے میں دی تھی اور وہ ان سے محبت کرتی تھیں، دونوں نے یہ بھی سوچ لیا تھا کہ ہم شادی کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن میں اور بوب ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اتنے میں مجھے محسوس ہوا کہ باہر کوئی ہے اور وہ میری آنٹی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ فوراً پریشان ہو گئیں کیونکہ یہ عموماً آنٹی کے آنے کا وقت نہیں تھا اور بوب گھر سے باہر بھی نہیں جا سکتا تھا تو انہوں نے بوب کو اپنی الماری میں چھپادیا۔
پریانکا نے بتایا کہ انہوں نے بوب سے کہا کہ اس وقت تک الماری میں رہے جب تک وہ آنٹی کو مارکیٹ نہیں بھیج دیتیں، جیسے ہی آنٹی کمرے میں آئیں تو بیڈ پر اپنی کتابیں کھول کر بیٹھی ہوئی تھی جیسے کچھ پڑھ رہی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہا آنٹی نے کمرے میں آتے ساتھ ہی الماری کھولنےکا کہا جس پر بہت خوف آیا کیونکہ آنٹی کو کبھی بھی اتنے غصے میں نہیں دیکھا تھا، آنٹی کے کہنے پر جیسے ہی الماری کھولی تو اس کے اندر بوب تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ آنٹی نے فوراً میری والدہ کو فون کیا اور کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ پریانکا نے ان سے جھوٹ بولا اور اس کی الماری میں لڑکا تھا۔