بریکنگ نیوز

موٹروے زیادتی کیس،خاتون کا سامان مل گیا

لاہور(نیوز روم رپورٹ)موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کیس کی تحقیقات جاری ہیں، تفتیشی اہلکاروں کو واقعے کی جگہ سے زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون سے چھینی گئی انگوٹھی اور گھڑی مل گئی۔

تفتیشی اہلکاروں کی جانب سے دونوں اشیاء کو برآمد کرنے کے بعد فنگر پرنٹ کے تجزیئے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 15 مشتبہ افرادکی پروفائلنگ کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 مختلف مقامات سے جیو فینسنگ کے لیے موبائل کمپنیز کے ڈیٹا کا تجزیہ ہو رہا ہے۔

آئی جی پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ لوکل کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ لے کر مشتبہ افراد کی شناخت کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close