بریکنگ نیوز

ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کی منظوری

کراچی(نیوزروم رپورٹ) عدالت نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیل کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق پولیس کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں ڈاکٹرماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظورکرلی گئی ہے۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت کو قبرکشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، استغاثہ قانون کے مطابق کارروائی کرے، عدالت انوسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔  ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی اورپوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close