بریکنگ نیوز

پاکستان مخالف ہائبرڈ ایپلی کیشن کا استعمال روکنا ہوگا،آرمی چیف

راولپنڈی(نیوز روم رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ففتھ جنریشن وارفیئر اور پاکستان مخالف ہائبرڈ ایپلی کیشن کا استعمال روکنا ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں حکومت کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن وار اور پاکستان مخالف ہائبرڈ اپیلی کیشن کو روکنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور آپریشن پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ایل او سی کی صورتحال اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات کی گئی۔

کور کمانڈر کانفرنس میں آہنی باڑ لگانے سمیت مغربی سرحد کی صورتحال اور آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، محرم اور سیلاب میں سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے تعاون کو سراہا اور پاک فوج کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close