بریکنگ نیوز
عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ نامنظور
اسلام آباد(نیوزروم مانیٹرنگ)وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ عاصم باجوہ نے اپنے اثاثوں سے متعلق خبر پر جو ثبوت اور وضاحت دی ہے وہ اس سے مطمئن نہیں لہٰذا عاصم باجوہ اپنا کام جاری رکھیں۔
واضح رہےکہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے صحافی احمد نورانی کی خبر پر وضاحت جاری کی تھی اور اپنے اور خاندان کے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی۔
Facebook Comments