اسپورٹسبریکنگ نیوز

دھونی کا کرکٹ کو خداحافظ

ئی دہلی(نیوزروم اسپورٹس) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جبکہ سابق کپتان کی پیروی کرتے ہوئے سریش رائنا نے بھی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔انسٹا گرام پر ایک ویڈیو میں اپنے پیغام میں مہندرا سنگھ کا کہنا تھا کہ شکریہ شکریہ، اتنی محبت اور تعاون کا شکریہ، 7بجکر 29 منٹ کے بعد مجھے ریٹائر سمجیھں۔ارتی سابق کپتان مہندرا سنگھ بھارت کی طرف سے کامیاب ترین کپتان کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں، انہوں نے اپنی قیادت میں ٹیم کو 3 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، 2007ء کا ٹی 20 ورلڈکپ اور 2011ء کا ون ڈے کپتان جتوایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آخری بار انہوں نے اپنا میچ 2019ء میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مہندرا سنگھ دھونی دسمبر 2014ء کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے اور ٹی 20 اور ورلڈکپ کھیلتے تھے، ان ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم 215ء اور 2016ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنلز میں پہنچی تھی۔ 350 ون ڈے میچز میں 10733 رنز بنا چکے ہیں۔دھونی ورلڈ ٹی ٹوئنی 2020 کھیل کر ریٹائر ہونا چاہتے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کردیا گیا اور ان کا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔

دوسری طرف مہندرا سنگھ کی پیروی کرتے ہوئے بھارتی بیٹسمین سریش رائنا نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔دھونی کے اعلان کے چند منٹس بعد ہی سریش رائنا نے بھی انسٹاگرام پردھونی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کے ساتھ کھیلنا انتہائی خوشگوار تھا اور اب بھی میں نے سچے دل اور فخر کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ میں آپ کے ساتھ اس نئے سفر میں شامل ہوجاؤں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close