بریکنگ نیوز

شیخ رشید اور شاہد خاقان بھی کورونا کا شکار

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ ) ملک کے دو نامور سیاستدان شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی بھی کورونا کا شکار ہوگئے،دونوں نے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خود کو آئسو لیٹ کرلیا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ آئسولیشن (تنہائی) میں چلے گئے ہیں۔  شیخ رشید کو بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close