بریکنگ نیوزشوبز

مسٹر جیدی بھی چلے گئے

 کراچی(نیوزروم رپورٹ) معروف ڈرامہ نگاراطہر شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’انتظارفرمائیے‘ میں اپنے جیدی کے جاندارکردارسے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے اداکار، ڈرامہ نگار، مزاحیہ و سنجیدہ شاعراطہر شاہ خان طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ اداکارشگراور گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔

اطہر شاہ خان نے ٹیلی وژن اوراسٹیج پر بطورڈراما نگاراپنے تخلیقی کام کا آغاز کیا۔ ان کے تحریرکردہ مزاحیہ ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی تاہم ان کا شمارٹیلی ویژن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں کیا جاتا ہے۔

اطہرشاہ کے بہترین ڈراموں میں ’انتظارفرمائیے‘، ’جانے دو‘، ’برگرفیملی‘، ’آشیانہ‘،  ’ہیلو ہیلو‘، ’ ہائے جیدی‘ سمیت ’با اَدب با ملاحظہ ہوشیار‘ اوردیگر شامل ہیں۔

ڈرامہ نگارکو حکومت پاکستان کی جانب سے ’پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا تھا

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close