بریکنگ نیوز

وین نہر میں جا گری،10افراد جاں بحق

میاں چنوں(بیوزروم رپورٹ)میاں چنوں کے قریب وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

اشیخوپورہ سے میاں چنوں آنے والی وین میلسی لنک کینال میں گر گئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے انتظامیہ فوری طور پر کارروائی شروع کی۔ رضاکاروں نے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار وین میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سوار تھے۔ لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close