بریکنگ نیوزبزنس

ہفتے سے کون کون سے کاروبار کھل جائیں گے؟

اسلام آباد(نیوز روم رپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ صنعتیں، چھوٹی مارکیٹیں اور گلی محلوں کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سحری کے بعد سے شام 5 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی، افطاری کے بعد دکانیں کھولنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

اسدعمر نے بتایا کہ ہفتے میں 5 روز تک کام کی اجازت ہوگی اور دو روز کاروبار بند ہوگا جس کے دوران صرف وہی دکانیں کھلیں گی جنہیں لاک ڈاؤن کے دوران اجازت تھی، اسپتالوں میں چند او پی ڈیز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک میں  لاکھوں افراد مجبور ہیں ، وفاق اور صوبوں  کے دست و گریبان  ہونے کی  باتیں بے بنیاد ہیں، تمام فیصلے صوبوں کی مشاورت سے کیے جارہے ہیں، وزیراعظم چاہتے تو ٹرانسپورٹ کےبارےمیں فیصلہ صوبوں پرمسلط بھی کرسکتے تھے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ تمام صوبوں سے مل کر فیصلے ہوں۔

وزیرصنعت وپیداوار حماد اظہر نے بتایا کہ پائپ، اسٹیل، پینٹ، سرامکس، ٹائلز، الیکٹرک، کیبلز، اسٹیل، ایلومنیم، ہارڈ ویئر کی صنعتوں کو کھولا جائے گا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close