بریکنگ نیوزپاکستان
تعلیمی ادارے15جولائی تک بند،بورڈز امتحانات منسوخ
اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ)وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی اور میٹرک و انٹر سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کردیا گیا ہے، پچھلے سال کے امتحانات کے نتائج کی روشنی میں طلبہ کو اگلے کلاس میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا، یونیورسٹیز میں داخلے گیارہویں جماعت کے نتائج پر ملیں گے۔
Facebook Comments