انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز
رابی پیرزادہ کا نیا روپ،جس نے دیکھا،سبحان اللہ کہہ اٹھا
لاہور(نیوزروم رپورٹ) کہتے ہیں کہ اللہ جسے جب اور جیسے چاہے ہدایت عطا فرمادیتا ہے،چند ماہ قبل قابل اعتراض ویڈیوز لیک ہونے کے بعد زیر بحث آنے والے اداکارہ رابی پیر زادہ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے،رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس نومبر میں شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔
۔شوبز چھوڑنے کے اعلان کے بعد بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے نئی زندگی گزارنے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ باقی زندگی مذہبی تعلیمات کے مطابق گزاریں گی۔ تاہم اس وقت اداکارہ نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی تھی لیکن دسمبر 2019 کے آخر میں ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر مذہبی تعلیمات کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردی تھیں۔ رابی پیرزادہ کی جانب سے مذہبی تعلیمات سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر کئی لوگ ان کے اقدام سے خوش دکھائی دیے اور انہوں نے سابق گلوکارہ کی تعریف کی۔ ور اب رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ ایک عالم دین کے ساتھ بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت اور اس کا ۔ترجمہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔