انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز

مہوش حیات کی یوٹیوب اسٹار سے شادی

لاہور(نیوزروم انٹرٹینمنٹ) خوبرواداکارہ مہوش حیات کی شاہ ویر جعفری نامی یو ٹیوب اسٹار کے ساتھ شادی کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی لاکھوں مداحوں کے دلوں پر تیر چل گئے ،عروسی جوڑے میں ملبوس اداکارہ کے خوبصورت ترین انداز نے بھی دھڑکنیں تیز کردیں تاہم یہ اصلی شادی نہیں تھی۔یہ دونوں گلوکار ابرارالحق کے ایک گانے ‘چمکیلی’ کی ویڈیو کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، جو جلد ریلیز کردی جائے گی۔

شاہ ویر جعفری نے مہوش حیات کے ساتھ ساتھ ابرارالحق کے ہمراہ بھی ایک تصویر شیئر کیجبکہ مہوش حیات کی ساتھ تصویر شیئر کرکے انہوں نے لکھا کہ ‘آپ سے شادی کرکے اچھا لگا مہوش، امید ہے ہم جلد پھر ملیں گے’۔دوسری جانب ابرار الحق نے خود اب تک اس گانے کے حوالے سے میڈیا پر کچھ نہیں بتایا۔واضح رہے کہ 36 سالہ اداکارہ مہوش حیات کی ذاتی زندگی اکثر و بیشتر میڈیا کی خبروں میں رہتی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close