دلچسپ و عجیب
جہالت کی انتہا:4 سالہ بچے کی شادی کتے کے ساتھ کر دی
اسلام آباد (نیوزروم مانیٹرنگ) بھارت میں آئے دنوں کوئی نہ کوئی عجیب و غریب اور جاہلیت پر مبنی واقعے رونما ہوتے رہتے ہیں کہ ان کے بارے جان کر عقل انسانی دنگ رہ جائے اور دماغ اس چیز کو سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے علاقے پوٹکا میں پیش آیا جہاں ایک چار سالہ بچے کو نحوست سے بچانے کیلئے اس کی شادی کتے کے ساتھ کردی گئی، بچے کے گھر والوں کی جانب سے کتے کے ساتھ شادی کی چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی اور اس میں گاؤں کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔
Facebook Comments