اسپورٹسبریکنگ نیوزپاکستان

پاکستانی کرکٹ کی پہلی خاتون ریفری

لاہور(نیوزروم اسپورٹس)ثمن ذوالفقار کو پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ میچ ریفری ہونے کا اعزاز حاصل ہے وہ 2016 سے اس شعبے سے وابستہ ہیں لیکن ان کے علاوہ اب تک پاکستان میں کوئی اور خاتون اس شعبے منسلک نہیں ہوئی، اس طرح منفرد اعزاز ثمن ذوالفقار کو ہی حاصل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020۔21 کے لیے آفیشلز کا اعلان کیا ہے، ثمن ذوالفقار ڈویلپمنٹ پینل میں شامل واحد خاتون میچ ریفری ہیں، ان کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور وہ 9 ماہ کی بیٹی کی ماں بھی ہیں۔

 ثمن ذوالفقار نے کہا کہ بس تعلیم کے دوران ہی کرکٹ کھیلی ہے، اسپورٹس سائنسز میں ماسٹرز کے دوران سب سے زیادہ دلچسپی کرکٹ میں پیدا ہوئی، ماسٹرز کے بعد کرکٹ سے وابستہ رہنے کے لیے امپائرنگ کورس کیا  وہاں سے مجھے پتہ چلا کہ اگلی منزل میچ ریفری ہوسکتی ہے،  میں نے پھر میچ ریفری کا کورس کیا اور پھر اسے شعبے کو اپنا لیا، مجھے اپنی صلاحیتیوں کو سامنے لانے کے لیے یہ شعبہ اپنے لیے بہتر لگا کیونکہ یہ ایک ایسا کام تھا جس میں آپ کو ارد گرد آمنے سامنے نظر رکھنا ہوتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی حوصلہ افزائی سے قبل مجھے اپنے گھر والوں سے بہت سپورٹ ملی، مجھے کام کرنے کی اجازت ملی، میں نے تعلیم مکمل کی اور پھر شادی کے بعد مجھے سسرال والوں نے کام سے نہیں روکا، میں اس لحاظ سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے ہر کسی سے اتنا تعاون مل رہا ہے کہ میری لیے کام جاری رکھنا آسان ہی نہیں بلکہ آگے بڑھنا بھی لیے آسان ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close