صحت

کھانے کے بعد ان کاموں سے پرہیز کریں ورنہ ۔۔۔۔؟

لاہور (نیوزروم رپورٹ) کھانا کھانے کے بعد اگر درج ذیل کام کیا جائے تو صحت کے لیئے نہائت مضر ثابت ہو سکتا ہے ۔ چند ایسے عادتیں جو ہم لوگ مستقل انجام دے رہے ہیں جن کا جاننا بہت ضروری ہیں تاکہ مستقبل میں ان چیزوں سے بچا جاسکے اور صحت کو برقرار رکھا جاسکے ۔ تمباکو نوشی کی عادت:تمباکو نوشی کسی بھی حالت میں ہو وہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے ،لیکن ماہرین صحت کے مطابق کھانے کے فورا بعد ایک سگریٹ سے ہونے والے نقصانات دس سگریٹ سے ہونے والے نقصانات کے برابر ہو تے ہیں ،اسی لئے پھیپڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ بھی دس گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ پھلوں کا استعمال کھانے کے فورا بعد کرنے سے کھانا اور پھل ایک ساتھ مل کے معدے میں تناؤ کی صورتحال پیدا کرتے ہیں اس لئے پھل ہمیشہ کھانے کےدو گھنٹے بعد ہی کھائیں یاں پھر بہتر یہ ہے کے پھل خالی پیٹ میں ہی کھائیںجائیں۔ کھانے کے بعد فورا چائے پینا :چائے کے پتوں میں تیزابیت کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے، اسی لئے طبی ماہرین کے مطابق چائے کھانے کے ایک گھنٹے بعد چائے کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اکثر افراد کھانا کھانے کے لئے اکثر بیلٹ کو ڈھیلا کر لیتے ہیں یہ ایک غلط عمل ہے کیوں کے اس طرح کرنے سے آپ زیادہ کھاتے ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے ۔ کھانے کے فورا بعد نہانے سے نظام انہضام متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے کیوں کے نہانے سے پورے جسم میں خون کے بہاؤ میں تیزی آ جاتی ہے جبکے معدے کے اردگرد خون کے بہاؤ میں کمی ہو جاتی ہے انہی وجوہات کی وجہ سے نظام انہضام متاثر ہوتا ہے ۔ اکثر یہ بات سننے اور دیکھنے میں آئی ہے کہ کھانے کے فوری بعد چہل قدمی لازمی کریں تاکہ کھانا ہضم ہوسکے، لیکن کھانے کے فورا بعد چہل قدمی نظام ہضم کو متاثر کرتی ہے اس لئے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد چہل قدمی کریں یہ آپکی صحت کے لئے فائدے مند ثابت ہوگی۔ کھانا کھانے کے فوراً بعد سوجانا متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے اس سےکھانا مناسب طور پر ہضم نہیں ہوتا اور ہماری آنتوں میں انفیکشن ہوجاتا ہے ۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close