بریکنگ نیوز

کس نے کتنا ٹیکس دیا؟

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف رونیو( ایف بی آر) نے ٹیکس ڈائریکٹری 2018 جاری کردی۔

مالی سال 2018 کے دوران ٹیکس کلیکشن میں سندھ بازی لےگیا اور پہلے نمبر پر آیا۔ فائلرز زیادہ ہونے کے باوجود پنجاب ٹیکس کلیکشن میں دوسرے نمبر پر آیا۔

کس صوبے نے کتنا ٹیکس جمع کیا

سندھ سے 44.91 فیصد، پنجاب 34.99، اسلام آباد 14.77،  کے پی کے 3.54، بلوچستان 1.67 اور گلگت بلتستان سے 0.12 فیصد ٹیکس جمع ہوا۔

کراچی پہلے نمبر پر

کراچی سے سب سے زیادہ 209 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ 38 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا ۔ کراچی جنوبی سے 114 ارب 22 کروڑ 99 لاکھ 55 ہزار، کراچی وسطی سے 9 ارب 5 کروڑ 93 لاکھ 71 ہزار روپے، کراچی شرقی سے 34 ارب 9 کروڑ 25 لاکھ روپے ٹیکس جمع ہوا۔

اسلام آباد سے 204 ارب 14 کروڑ 86 لاکھ 73 ہزار روپے، فیصل آباد سے 16 ارب 26 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار روپے، گوجرانوالہ سے 7 ارب 92 کروڑ 62 لاکھ 64 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا۔

سیاستدانوں میں نمبر ون

مالی سال 2018 کے دوران ارکان پارلیمان کی ٹیکس تفصیلات بھی جاری کردی گئی جن کے مطابق ٹیکس ادا کرنے والے سیاستدانوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سرفہرست رہے جنہوں نے 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس ادا کیا۔

وزیراعظم، شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول نے کتنا ٹیکس دیا

وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے، شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 595 روپے، ریاض فتیانہ نے 11 ہزار روپے ٹیکس دیا، فرخ حبیب نے ایک لاکھ 83 ہزار 727 روپے ٹیکس دیا۔

رانا ثناء اللہ نے 13 لاکھ 88 ہزار 275 روپے، حماد اظہرنے 5 کروڑ 94 لاکھ 42 ہزار 700 روپے، اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے اور شیخ رشید نے 5 لاکھ 79 ہزار 11 روپے ٹیکس دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 1 لاکھ 83 ہزار 9سو روپے، نور عالم خان نے 30 ہزار 458، عمرایوب نے 2 کروڑ 60 لاکھ 55 ہزار 517، بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے، آصف علی زرداری نے 28 لاکھ 89 ہزار 455 روپے اور حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس ادا کیا۔

کس نے بالکل ٹیکس نہیں دیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

وزرائے اعلیٰ

وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے2 لاکھ35 ہزار982 روپے، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے48 لاکھ18 ہزار948 روپے اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے10 لاکھ22 ہزار184 روپے ٹیکس ادا کیا۔ مراد علی شاہ نے ایسوسی ایشن آف پرسنز کی صورت میں بھی63 لاکھ54 ہزار761 روپے ٹیکس دیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close