دلچسپ و عجیب
ایک لاکھ چالیس ہزار میں پورا گاؤں فروخ
- دنیا میں جائیداد کی خریدو فروخت معمول کی بات ہے لیکن جرمنی میں کچھ انوکھا ہی ہوگیا جہاں ایک گمنام شخص نے ایک لاکھ چالیس ہزار یورو میں پورا گاؤں کی خرید لیا۔برلن سے پچھتر میل کی دوری پر واقعہ الوینے نامی گاؤں کی کل آبادی صرف بیس افراد پر مشتمل ہے،گاؤں کا مکمل سولہ ہزار مربع میٹر کا علاقہ جس میں بارہ رہائشی عمارتیں اور کچھ گیراج شامل ہیں، برائے فروخت رکھا گیا تھا۔
- بولی لگانے کے لیے ابتدائی رقم سوا لاکھ یورو رکھی گئی تھی۔ نیلامی کرنے والی کمپنی کے مطابق صرف ایک ہی گمنام خریدار نے ٹیلی فون کے ذریعے بولی میں حصہ لیا اور الوینے کو ایک لاکھ چالیس ہزار یورو میں خرید لیا۔سترہ برس قبل بھی اس گاؤں کو فروخت کیا گیا تھا، تب اسے برلن کے رہائشی دو بھائیوں کی ’ایک ڈوئچ مارک‘ کی علامتی رقم کے عوض خریدا تھا۔ لیکن الوینے گاؤں کی خستہ صورت حال میں کچھ بہتری نہیں آ پائی۔
- ۔گاؤں کے کل بیس معمر مکین بے صبری سے اس بولی کا انتظار کر رہے تھے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں یہ خدشہ بھی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ نیا خریدار گاؤں میں ایسی تبدیلیاں لے آئے، جن کے باعث یہاں ان کا رہنا ناممکن ہو جائے۔
Facebook Comments