بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

ڈھائی ہزار سال پہلے بچے دودھ کیسے پیتے تھے؟پتہ چل گیا

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)عہد حاضر میں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ زندگی بھی بہت مشکل لگتی ہے لیکن ذرا غور کریں ڈھائی ہزار سال پہلے صورتحال کیا ہوگی؟اگر آپ اندازہ نہیں کرہارہے تو جرمنی سے ملنے والے صدیوں پرانے فیڈر دیکھ لیں،آپ سمجھ جائیں گے کہ اس وقت بچے دودھ کیسے پیتے تھے؟

رپورٹس کے مطابق ریاست باوریا کے ایک قبرستان سے تین بچوں کی ڈھائی ہزار سال پرانی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن کے ساتھ مٹی اور پیتل سے بنے برتن بھی دفن تھے۔سائنسی تجزیئے سے ثابت ہوا ہے کہ ان مٹی سے بنے ان فیڈر نما برتنوں میں گائے یا بکری کا دودھ ڈالا جاتا رہا ہے۔تاریخ  کے مطابق اس دور میں خاندان کے افراد کو ایک ساتھ دفن کرنے کا رواج تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ والی اتنی پرانی بوتلیں ملنے سے ثابت ہوتا ہے کہ یورپ میں کئی ہزار سال پہلے بھی بچوں کو بوتل سے دودھ پلانے کا رواج تھا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close