بریکنگ نیوز

20سال پہلے بچھڑنے والے پھر ایک،85سالہ دولہے اور70سالہ دلہن کی شادی

منڈی بہاؤالدین(نیوزروم رپورٹ) کہتے ہیں کہ جذبے جواں اورارادہ پختہ ہوں تو دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے،منڈی بہاؤالدین کے پچاسی سالہ بشیر نے یہ بات ثابت بھی کردی ہے۔بابا جی نے بیس سال بعد ستر سالہ رحمت بی بی سے دوبارہ شادی کرکے ایک نیا ریکارڈ بنادیا۔رپورٹس کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے علاقے واسو کے پچاسی سالہ بشیر نے جوانی میں اپنے سے پندرہ سال چھوٹی رحمت بی بی سے شادی کی لیکن ان کی بن نہ سکی اور دونوں میں طلاق ہوگئی،رحمت بی بی نے دوسری شادی کرلی لیکن بدقسمتی سے اس کا دوسرا شوہرانتقال کرگیا۔رحمت بی بی کے دوسرے شوہر کے انتقال کے بعد بشیر کے پوتوں نے اپنی دادی کو دوبارہ گھر لانے کی ٹھانی اور پچاس بعد دونوں کو پھر ایک کردیا۔پچاسی سالہ دولہے اور ستر سالہ دلہن کی شادی دھوم دھام سے کی گئی  جس میں دولہے کے پوتے پوتیوں سمیت رشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close