بریکنگ نیوزدنیا

ایران میں طیارہ کیسے گرا؟

تہران(نیوز روم مانیٹرنگ)ایران میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے

ایرانی تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ تہران کے قریب گرنے والے یوکرین میں گرنے سےقبل آگ لگی ہوئی تھی اور یہ کہ وہ واپس مڑا مگر اس دوران جہاز عملے نے مدد کے لیے کوئی ریڈیو کال نہیں کی۔

یوکرین انٹرنیشنل ائیرلائن کا بوئنگ 737-800 طیارہ گزشتہ روز تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ کیو شہر کی جانب اڑان بھرنے والے اس طیارے میں سوار 176 افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت ایرانی اور ایرانی نژاکینیڈین شہریوں کی تھی۔

تفتیش کاروں نے بتایا ہے کہ عینی شاہدین اور قریب سے ہی گزرنے والے ایک اور طیارے کے عملے نے انہیں بتایا کہ اس طیارے میں گرنے سے قبل آگ لگی ہوئی تھی ۔

زمین سے ٹکرانے کے بعد طیارے میں زوردار دھماکا بھی ہوا جس کی بنیادی وجہ جہاز میں چار گھنٹے طویل فلائٹ کے لیے موجود ایندھن تھا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close