بریکنگ نیوز

پٹرول15،ڈیزل30روپے لٹر سستا

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 47.51 روپے فی لٹر مقرر ہوگی۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 47.44 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کردی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81.58 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 80.10 روپے فی لٹر ہوگی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close