بریکنگ نیوز

نیب ٹیم شہبازشریف کو گرفتار کرنے میں ناکام

لاہور(نیوزروم رپورٹ) اثاثہ جات کیس میں پیش نہ ہونے پر نیب لاہور کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئی تاہم ن لیگی صدر کے گھر پر نہ ہونے کی وجہ  سے حکام کو خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا،۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم کے پاس شہباز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ بھی موجود تھے تاہم انہیں گرفتار کیے بغیر ہی ماڈل ٹاؤن سے ہیڈ کوارٹر زواپس پہنچ گئی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کےلیے لاہور میں ان کے گھر پہنچی تھی۔ معاملے کا علم ہوتے ہی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  اور ن لیگ کے دیگر قائدین بھی موقعے پر پہنچ گئے تھے۔نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ شہباز شریف نے نیب میں پیش نہ ہونے کے حوالے سے تفصیلی جواب بھجواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ 69 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اور کینسر کے مریض ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close