بریکنگ نیوز

نئے پاکستان میں ماتحت پاور فل،سی سی پی او سے لڑائی،آئی جی پنجاب تبدیل

لاہور(نیوز روم رپورٹ)لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ سے تنازعے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کے نئے سربراہ عمر شیخ کی تعیناتی پر اختلاف کرنے والے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ کیپٹل سٹی کی پولیس کے نئے سربراہ عمر شیخ کو میری مشاورت سے تعینات نہیں کیا گیا، سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو نہ ہٹایا گیا تو میں بحیثیت آئی جی پنجاب اپنے عہدے پر نہیں رہوں گا۔ عمر شیخ نے آئی جی کے خلاف مبینہ طور پر کچھ گفتگو بھی کی جس کے باعث تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تعیناتی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی تھی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close