صحت
دل کی بیماریوں سے بچنا ہے تو روزانہ یہ چیز پیئیں،نئی تحقیق آگئی
برطانیہ میں حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پینے والے افراد دل کی بیماریوں سے بہت بڑی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔یونیورسٹی آف ساؤتھ ایمپٹن کے ماہرین نے اس حوالے سے ڈیٹا جمع کیا ہے جس میں دو سو سے زائد تحقیقات کو شامل کیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو تقریباً تین کپ روزانہ کافی پیتے ہیں ان میں کافی نہ پینے والوں کی نسبت دل کی بیماریاں لاحق ہونے یا ان سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے اور وہ دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ صحت مند بھی ہوتے ہیں ۔
Facebook Comments