دلچسپ و عجیب

مسلسل 12 سال خاموش رہنے والے کے ساتھ ایسا ہوا کہ جان کر آپ بھی افسوس کریں گے

اسلام آباد (نیوزروم مانیٹرنگ) چین میں ایک شخص مسلسل 12 سال خاموش رہنے کی وجہ سے گونگا ہو گیا چینی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے اپنی ہی بیوی کے ایک رشتہ دار مسٹر کاؤ کو پیسوں کی لین دین پر ہونے والی بحث کے دوران چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد وہ چین کے صوبہ زیجیانگ سے فرار ہوکر دوسرے شہر میں جا بسا جہاں اس نے اپنا حقیقی نام تبدیل کرکے نیا نام ’وانگ گوئی‘ رکھ لیا تھا۔ 12سال بعد جب وانگ گوئی کو پولیس نے گرفتار کیا تو وہ اس حالت میں تھا کہ وہ ایک لفظ بھی کہنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا اور نا ہی اپنی صفائی میں کچھ بیان کرنے کے قابل تھا۔ چینی خبر رساں ادارے زیجیانگ ڈیلی کے مطابق زینگ 12 سال تک ایک بھی لفظ ادا نہ کرنے کی وجہ سے آواز پیدا کرنے والی جھلی کھو بیٹھا ہے جس کی وجہ سے اس کی بولنے کی صلاحیت ختم ہوگئی۔ دوران تفتیش جب پولیس نے زینگ سے پوچھا کہ اس نے اتنے برس تک کچھ بھی کیوں نہیں کہا؟ تو زینگ نے کاغذ پر لکھ کر بتایا کہ ‘میں نے سوچا میں جتنا کم بولوں گا اتنی ہی کم غلطیاں کروں گا’۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close