بریکنگ نیوزٹیکنالوجی
4ارب روپے کی گھڑی
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں،یہی وجہ ہے کہ کمپنیاں بھی بعض اوقات ایسی ایسی اشیا بناتی ہیں جو نہ صرف اپنی مثال آپ ہوتی ہیں بلکہ قدردانوں کی توجہ بھی حاصل کرلیتی ہیں،ایک سو اسی سالہ پرانی سوئس کمپنی پیٹک فلپ نے بھی ایک ایسی ہی گھڑی بنائی تھی جو ایک دو دو نہیں بلکہ پورے چار ارب روپے میں فروخت ہوگئی ہے۔امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی رپورٹ کے مطابق ’پیٹک فلپ‘ کی جانب سے بنائی گئی واحد گھڑی کو ایک فلاحی منصوبے کے تحت فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔اس گھڑی کو جنیوا کے ایک آکشن ہاؤس میں فلاحی منصوبے کے لیے درکار رقم کے لیے فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور امید کی جا رہی تھی کہ گھڑی زیادہ سے زیادہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے میں فروخت ہوگی۔تاہم گھڑی کو ریکارڈ قیمت 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر پاکستانی تقریبا 4 ارب روپے میں فروخت کیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی کمپنی کی گھڑی اتنی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی ہے۔