صحت

یہ چیزیں کبھی اوون میں گرم نہ کریں ورنہ کینسر بھی ہوسکتا ہے

لاہور(نیوزروم رپورٹ)ماہرین نے ہر کام میں آسانیاں تلاش کرنے کے عادی افراد کو کھانے پینے کے اشیا مائیکروویو اوون میں گرم کرنے کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے،ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چیزیں گرم کرتے وقت کی جانے والی کئی غلطیاں کینسر جیسے موذی مرض کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غلطی کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہے۔غذائی ماہر اور کلیو لینڈ کلینک میں منیجر آف نیوٹریشن لنڈسے مالون کا کہنا ہے کہ آپ کو پلاسٹک کے –> کنٹینر دیکھ بھال کر استعمال کرنے چاہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ان پرمائیکروویوسیف(Microwave Safe) کا لیبل ہو تو انہیں اوون میں رکھنا چاہیے۔اگر یہ لیبل نہ ہوتو ان کو گرم پانی کی وجہ سے ڈش واشر میں بھی نہیں ڈالنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ جب پلاسٹک گرم ہوتا ہے تو یہ خطرناک بیماریوں جیسے کینسر کا باعث بنتا ہے۔لنڈسے مالون نے یہاں تک کہا کہ اگر پلاسٹک کے کنٹینر پر مائیکرو ویو سیف یا بی پی اے فری کا لیبل بھی ہو تب بھی انہیں اوون میں نہیں رکھنا چاہیے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پلاسٹک کے جو برتن کھردرے ہو چکے ہیں یا اُن کا رنگ بالکل ہی خراب ہو چکا ہے انہیں پھینک دینا چاہیے۔لنڈسے مالون نے کہا کہ صارفین کو شیشے یا سرامک کے برتن استعمال کرنے چاہیے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close