اسپورٹسبریکنگ نیوز

نئی ٹیسٹ رینکنگ آگئی،پاکستان کی مایوس کن پوزیشن

لاہور(نیوزروم اسپورٹس)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ۔کرکٹ ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کی جنگ جاری ہے، بھارت 360 کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے جس نے 3 سیریز میں مجموعی طور پر7 میچز کھیلے اور سب میں کامیابی حاصل کی۔ 296 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا نے 3 سیریز میں 10 میچز کھیل کر 7 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 2 میچوں میں اسے شکست بھی ہوئی۔

پاکستان کا 80 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے، گرین شرٹس نے 2 سیریز میں 4 میچز کھیلے، سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں زیر کیا، ایک مقابلہ ڈرا رہا جبکہ 2 میچوں میں اسے شکستوں کا سامنا رہا۔ سری لنکا کے بھی 80 پوائنٹس ہیں تاہم پاکستان کے مقابلے میں اس کی اوسط کم ہے جس کے باعث یہ چوتھے نمبر پر ہے، آئی لینڈرز نے 2سیریز میں 4میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی، ایک ڈرا رہا جبکہ 2 مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، کیویز نے 2 سیریز کے دوران 5 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچوں میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، انگلش سائیڈ نے 2 سیریز میں 6 میچز میں حصہ لے کر 2 میچوں میں کامیابی حاصل کی، 3 میں شکست کا سامنا رہا جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، پروٹیز نے 2 سیریز کے 4 میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ 3 میں اسے شکست کا سامنا رہا۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے ایک، ایک میچز کھیلے ہیں اور دونوں ٹیموں کو ہی شکست کا سامنا رہا جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل میں بغیر کسی پوائنٹ کے بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close