بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

فراڈ کے مجرم کو13275سال قید کی سزا

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)دنیا بھر میں جرائم پرسزا نئی بات نہیں،جو جرم کرتا ہے پھر سزا بھی پاتا ہے،کسی کو عمر قید ہوتی ہے کوئی پھانسی کے پھندے پر پہنچ جاتا  ہے لیکن تھائی لینڈ میں تو حد ہی ہوگئی جہاں مقامی عدالت نے فراڈ کے ایک مجرم کو تیرہ ہزار دو سو پچھتر سال قید کا حکم سنادیا۔میڈیا  رپورٹس کے مطابق34 سالہ پوڈٹ کیتیتھراڈلوک نے ایک پونزائی سکیم چلانے کا اعتراف کیا جہاں اس نے اپنے سرمایہ کاروں کو انتہائی زیادہ منافع دینے کے وعدے کیے تھے۔کیتیتھراڈلوک کی اس سکیم کا نشانہ 40000 لوگ بنے اور انھوں نے اس کی کمپنیوں میں تقریباً 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی عدالت کے مطابق کیتیتھراڈلوک نے غیر قانونی قرضے دیے اور فراڈ کے جرم کے 2653 مرتبہ مرتکب ہوئے۔ مجرم کے اعترافی بیان کے پیشِ نظر عدالت نے اس کی سزا نصف کر کے 6637 سال اور چھ ماہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close