بریکنگ نیوز

شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی کے معاملے پر قریبی ذرائع کا اہم دعویٰ

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور اب اس حوالے سے قریبی ذرائع کا اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے کیونکہ مختلف شوز کے لیے معاہدوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث دونوں علیحدگی کی خبروں پرتبصرہ نہیں کررہے۔

قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے کئی معاہدے ہیں جو دونوں اسٹارز نے مکمل کرنے ہیں جب کہ بیٹے کے لیے دونوں ’کوپیرنٹ‘ کے طور پر معاملات چلائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ماضی میں بھی کئی بارتعلقات کشیدہ ہوئے جب کہ تاحال دونوں فریقین کی جانب سے اب تک علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close