بریکنگ نیوز

مجھ پر غداری کا مقدمہ قائم کرکے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے بونیر میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ امریکا بھی مضبوط پاکستان نہیں دیکھنا چاہتا

بونیر: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر غداری کا مقدمہ قائم کرکے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی کرپشن چھپاسکیں۔

بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زرداری اس ملک کی بہت بڑی بیماری ہے، پیسے دیکھ کر زرداری کی کانپیں ٹانگنے لگ جاتی ہیں، اسی طرح فضل الرحمان ہے جسے سوچنا چاہیے کہ اسے اللہ نے اتنی ذلت کیوں دی؟ فضل الرحمان نے ہمیشہ ذاتی مفاد کی سیاست کی۔عمران خان نے کہا کہ ایک نواز شریف ہے جس کے منہ سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام کبھی نہیں نکلا کیوں کہ شریف خاندان کے بھارت کی بزنس کمیونٹی سے تعلقات ہیں، نواز شریف نے کبھی نریندر مودی کے خلاف بات نہیں کی، مودی پاکستان کے آرمی چیف کو دہشت گرد اور وزیراعظم کو دوست کہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت لانے اور ہماری حکومت گرانے کے لیے بھارت، امریکا اور اسرائیل نے مل کر سازش کی، ہمارے تین سالہ دور حکومت میں پیٹرول 56 روپے مہنگا ہوا جب کہ ان کے صرف دو ماہ میں پیٹرول 60 روپے مہنگا ہوا، ہمارے دور میں ڈیزل 50 روپے بڑھا جب کہ ان کے دور میں 60 روپے مہنگا ہوگیا، ہمارے دور میں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 326 روپے بڑھا جب کہ ان کے دور میں یہی آٹھے کا تھیلا 422 روپے کا ہوگیا جب کہ خیبر پختون خوا میں آٹا اور بھی مہنگا ہے کیوں کہ انہوں نے پنجاب میں سبسڈی دی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close