بریکنگ نیوزعرب دنیا
سعودی عرب کا انٹرنیشنل پروازوں سے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
ریاض (نیوز روم مانیٹرنگ)سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی شہریوں پر عائد سفری پابندیاں یکم جنوری 2021 سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یکم جنوری 2021 سے سعودی ائیرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی اور سعودی شہری بیرون مملکت آ جا سکیں گے۔
حکام کے مطابق ایگزٹ ری انٹری ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی بھی اجازت ہوگی اور اقامے یا ویزے والے غیر ملکیوں کو بھی سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔
سعودی میڈیا کے مطابق 15 ستمبر سے مخصوص کیٹیگریز میں شامل سعودی شہریوں اور رہائشیوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے باعث 4 ہزار افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
Facebook Comments