بریکنگ نیوز

کرونا بے بے قابو،پی ایس ایل منسوخ،اسکول بند کرنے کی تجویز

کراچی(نیوز روم رپورٹ)کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے باعث محکمہ صحت سندھ نے شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے اور اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کی سفارش کردی تاہم سندھ حکومت نے یہ سفارشات مسترد کردی ہیں۔

کراچی میں وزیر صحت و بہبود آباد ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔سآ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت سندھ کراچی آنے والے تمام مریضوں کی اسکریننگ کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر ہیلتھ ڈیسک قائم کرے گا اور اسکریننگ کرے گا جبکہ تمام نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے لئے فرنٹ لائن ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔

محکمہ صحت سندھ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو پی ایس ایل اور بڑے عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کے لئے آج ایڈوائزری (ہدایات) جاری کی جائے گی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close