ٹیکنالوجی
تین کیمروں والا نیا اسمارٹ فون آگیا
لاہور(نیوز روم رپورٹ)اسمارٹ فون کے دلدادہ افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اوپو نے تین کیمروں والا اپنا دوسرا موبائل سیٹ مارکیٹ میں لانچ کردیا ہے۔اوپو آر 17پرو نامی اس فون کو ابتدائی طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو آٹھ جی بی ریم اور ایک ایک سو اٹھائیس جی بی اسٹوریج کا حامل ہے جبکہ بیک سائیڈ سے رنگ تبدیل کرتا ہوا بھی محسوس ہوتا ہے۔نئے ماڈل میں تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جو اس سے پہلے ہوواے پی 20پرو میں ہی نظر آیا تھا۔اوپو نے ایک کیمرہ بیس میگا پکسل ،دوسرا بارہ اور تیسرا ٹی او ایف تھری ڈی اسٹریو سنسر سے لیس اس فون میں دیا ہے۔
پاکستانی کرنسی میں اوپو آر17پرو کی قیمت 78ہزار روپے کے لگ بھگ ہوگی۔اس فون میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ بیزل نہ ہونے کے برابر ہے۔اس فون میں نوچ کی جگہ واٹر ڈراپ ڈیزائن دیا گیا ہے جو اسی کمپنی کے ایف 9 جیسا ہے، یعنی ایسا نوچ جو پانی کے قطرے جیسا ہے، جس کے اندر فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج، کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.2 سے کیا ہے۔اس فون میں 3700 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ یہ ڈوئل سم اسمارٹ فون ہے۔