صحت

دفتری کپ میں چائے پینے سے پہلے دوبار سوچیں

دفتر پہنچ کر آپ پہلا کام کیا کرتے ہیں ؟ اکثر افراد کو تو چائے یا کافی کی طلب ستانے لگتی ہے اور وہ ان گرم مشروبات کو نوش کرکے دن کا آغاز کرتے ہیں۔تاہم اگر ایسا کرتے ہیں تو ایک بار پھر سوچ لیں کیونکہ یہ کوئی زیادہ اچھی عادت نہیں۔یہ دعویٰ ایک نئی امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ایریزونا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دفاتر میں موجود جو کپ یا مگ چائے اور کافی پینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ان میں سے لگ بھگ 90 فیصد بیمار کردینے والے جراثیموں سے بھرے ہوتے ہیں اور بیس فیصد میں تو انسانی فضلہ بھی ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ کپ یا مگ کو دھونے کے لیے استعمال ہونے والا اسفنج دفاتر میں بہت کم تبدیل ہوتا ہے اور اس میں موجود جراثیم اور انسانی فضلے کے اجزاءبرتنوں میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ان کپوں میں ای کولی نامی جراثیم ہوسکتا ہے جو کہ ہیضے، قے، معدے میں درد اور بخار کا باعث بن سکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ دفاتر میں کچن کی ناقص صفائی اور مشروبات کی تیاری کا عمل مختلف امراض کو پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close