بریکنگ نیوز

بچے کی جنس جاننے کیلئے 45ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑا جنگل جلاڈالا

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) دنیا میں ایسی ایسی بے ہودہ رسمیں موجود ہیں کہ انسان ان پر عمل کرتے ہوئے بعض اوقات ایسا نقصان کر ڈالتا ہے جس پر پچھتانے کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔امریکی ریاست ایری زونا میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے جہاں ایک شخص نے بچے کے پیدا ہونے سے پہلے ہی اس کی جنس ڈالنے کے لیے دو رنگی پٹاخہ پھاڑنے کا ارادہ کیا۔ ڈینس کے نزدیک اگر اس میں گلابی رنگ غالب ہوا تو لڑکی ہوگی یا نیلے رنگ کی صورت میں لڑکا پیدا ہونے کا امکان ہوگا لیکن یہ عجیب رسم بہت ہول ناک ثابت ہوئی۔اس نے پٹاخے کو زوردار بنانے کے لیے قانونی لیکن خطرناک آتش گیر مادہ ٹینرائٹ استعمال کیا اور اسے سوکھی گھاس کے درمیان رکھ کر شاٹ گن سے اڑانے کا فیصلہ کیا۔ جیسے ہی ڈکی نے اس پر فائر کیا نیلا دھواں نکلا لیکن اس کے بعد فوری طور پر آگ لگ گئی جس نے 45ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑے جنگل کو راکھ کر ڈالا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close