ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر ایک ہی وقت 8افراد کی ویڈیوکانفرنس ممکن

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) واٹس ایپ کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وبا کے باعث دوست، عزیز اور قرابت دار ایک دوسرے سے دور ہیں اور اس کے بعد واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کال میں تیزی آئی ہے۔ اس ضمن میں گروپ کالنگ بہت مفید ہے کیونکہ ایک وقت میں بہت سے لوگ باہم مل کر بات چیت کرسکتے ہیں۔ اسی وجہ سے اب شرکا کی تعداد بڑھا کر 8 تک کردی گئی ہے۔واٹس ایپ کے مطابق عین پیغامات کی طرح ویڈیو کالنگ اور کانفرنس میں بھی ایک سرے سے دوسرے سرے تک مکمل انکریپشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔ واٹس ایپ کے صارفین اب ترقی پذیر ممالک سے بھی تعلق رکھتے ہیں جو ارزاں طریقے سے ایک دوسرے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔قرنطینہ کے دوران دنیا بھر میں واٹس ایپ ویڈیو کالنگ میں صارفین کی جانب سے اضافہ ہوتا جارہا ہےاور اسی کے پیشِ نظر اب واٹس ایپ میں ان ویڈیو کالر کی تعداد بڑھادی گئی ہے۔ بعض اعدادوشمار کے مطابق واٹس ایپ کالنگ میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close