بریکنگ نیوزدنیا

بھارتی فوج بھی کرونا کا شکار

نئی دلی(آنند شری رام سے) بھارتی فوجی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ فوجی کے والد نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ سکاوٹ کے جوان میں کورونا وائرس کی علامت دیکھے جانے کے بعد اس کی جانچ کرائی گئی جو مثبت آئی۔ بھارتی فوجی کو جہاں ہسپتال بھیج دیا گیا ہے وہیں اس کی بہن اور اہلیہ کو بھی آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی فوج میں یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے، لیہہ کے چوہوٹ گاوں کا رہنے والا یہ بھارتی فوجی اپنے والد کے رابطہ میں آیا جو پہلے سے ہی انفیکشن کا شکار ہو چکے تھے۔ ان کے والد 20 فروری کو ایران سے تیرتھ یاترا پر لوٹے تھے اور 29 فروری سے لداخ ہارٹ فاونڈیشن میں آئسولیشن میں ہیں

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close