اسپورٹسبریکنگ نیوز

شاہد آفریدی کی اہلیہ کے ساتھ تصاویر وائرل

لاہور(نیوز روم اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے۔ اس موقع  پر انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ دو خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے انہیں اتنی سمجھدار، خیال رکھنے والی بیوی سے نوازا جو ان کے بچوں کی بہترین ماں ہے

 

شاہد آفریدی نے لکھا آج بھی میرے شادی کی سالگرہ کو بھول جانے کے باوجود انہوں نے مجھے معاف کیا اور یہ میری اہلیہ کی خوبصورت خوبیوں میں سے ایک خوبی ہے، بہت بہت مبارک ہو۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ دو تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں وہ کیک کاٹ رہی ہیں اور دوسری تصویر میں شاہد آفریدی کو پھولوں کا گلدستہ دے رہی ہیں۔ تاہم دونوں تصاویر میں انہوں نے چہرے پر نقاب کر رکھا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close