بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی ایم پی اے کے شوہر کا جج پر تشدد

اسلام آباد(نیوز روم رپورٹ) وفاقی دارالحکومت میں واقع شاہراہ دستور پر  رکن صوبائی اسمبلی عابدہ راجا کے خاوند نے ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیل کے مطابق دفترخارجہ کے قریب واقع پیٹرول پمپ پر دو گاڑیوں میں بیٹھے افراد میں پہلے جانے کے معاملے پر تکرار ہوئی جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔

ایک گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت چوہدری خرم کے نام سے ہوئی جو عابدہ راجا کے شوہر ہیں، جھگڑے کے وقت تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی بھی گاڑی میں موجود تھی جبکہ دوسری گاڑی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر موجود تھے۔

دونوں گاڑیاں جب دفتر خارجہ کے آفس کے قریب پہنچی تو عابدہ راجا کے شوہر چوہدری خرم پیٹرول پمپ  پرگاڑی سے اتر کر ایڈیشنل سیشن جج کی کار  کے قریب گئے اور اُن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ عابدہ راجا کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے جہانگیر اعوان کی ٹانگ میں فریکچر بھی ہوا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close