اسپورٹسبریکنگ نیوز
پی ایس ایل ملتوی،سیمی فائنلز،فائنل میچ بعد میں ہونگے
لاہور(نیوز روم اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا۔ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے مزید نہیں کھیلنا چاہتی تھی۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو ملتوی کردیا گیا ہے اور بقیہ میچز کو نئی تاریخوں میں کرایا جائے گا، تاہم اس معاملے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
Facebook Comments