بریکنگ نیوزپاکستان

سیاستدان عزت چوک میں رکھ کر آئیں کہ کوئی جوتے مارے؟

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ) گزشتہ روز لاہور میں معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کو شادی کی تقریب میں تھپڑ مارنے کے بعد وفاقی وزیرفواد چودھری آج قومی اسمابلی میں چلا اٹھے،وضاحتیں بھی دیتے رہے۔تھپڑ رسید کرنے کے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘پہلے ٹی وی چینلز کے درمیان ریٹنگ کی دوڑ لگی ہوئی تھی، اب ہم پر یو ٹیوب چینلز کی بلا نازل ہوگئی ہے، دو دن پہلے ایک اینکر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پروگرام کیا اور میرے اور دیگر کے بارے میں الزامات لگائے، میں نے پوچھا کہ آپ ویڈیو دکھائیں تو اینکر نے کہا کہ ویڈیو میرے پاس نہیں کسی اور کے پاس ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایک بڑا مسئلہ ہے، میں نے اس اینکر سے کہا کہ شاید آپ کے اپنے گھر میں آپ کی ماں، بہنوں کا احترام نہ ہو لیکن ہمارے گھروں میں ہے، جب آپ ریٹنگز کے لیے کسی کی پگڑی اچھا لیں گے اور اس کا کوئی مداوا نہیں ہوگا تو کیا یہ الیکشن لڑنے کی شرط ہے کہ ہم اپنی عزت چوک پر رکھ کر آئیں کہ آتا جاتا آدمی ہمیں چھتر مارے۔’فواد چوہدری نے اسپیکر سے درخواست کی کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے، ایوان کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں اپوزیشن اراکین بھی شامل ہوں، .

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close