دلچسپ و عجیب

دنیا کا خطرناک ترین جھولا

لاہور(نیوزروم رپورٹ)بچپن میں جھولے تو سب نے جھولے،ان یادوں کو ہر کوئی دل سے لگا کر رکھنا چاہتا ہے لیکن دنیا میں ایک جھولا ایسا بھی ہے جسے ایک بار جھولنے کے بعد کوئی بھی دوبارہ اس پر بیٹھنے کا سوچے گا بھی نہیں۔

جی ہاں امریکی ریاست کولو راڈو کے پہاڑی علاقے میں واقع ماؤنٹین پارک میں اس خطرناک جھولے پر بیٹھنا یا تو آپکی زندگی کا ناقابل فراموش خوشگوار تجربہ ہوسکتا ہے یا ساری عمر نہ بھول سکنے والا کوئی بھیانک خواب۔ ایک پہاڑ کی چوٹی سے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 200 فٹ نیچے جانیوالا یہ جھولا بڑے بڑے دلیروں کو خوف کے مارے چلانے پر مجبور کردیتا ہے۔ چند منٹوں پر مبنی اس مختصر سفر میں آپ خود کو بلند پہاڑی سے نہایت برق رفتاری کیساتھ نیچے زمین کی طرف جاتے ہوئے محسوس کرینگے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close