بریکنگ نیوزدنیا

بیروت دھماکے: لبنانی وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

بیروت(نیوزروم مانیٹرنگ) بیروت میں دھماکوں کے بعد لبنان کو شدید سیاسی بحران کا سامنا ہے،وزیراعظم اور ان کی کابینہ سے استعفی دے دیا ہے جبکہ  ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بیروت میں گزشتہ ہفتے تباہ کن دھماکے اور حکمران طبقے کے خلاف وسیع پیمانے پر عوامی احتجاج کےبعد لبنان کے وزیر اعظم حسن دیب اور ان کی کابینہ نے استعفیٰ دے دیاہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حسن دیب نے کہا کہ ‘میں حکومتسےمستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں’۔د

یادرہے دو روز قبل لبنان کے وزیر اعظم حسن دیب نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا یہی واحد راستہ ہے۔اس دوران حکومت مخالف مظاہروں کے دوسرے دن لبنانی پولیس نے بیروت میں پارلیمنٹ کے قریب سڑک بند کرنے اور پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کے لیے آنسو گیس فائر کیے۔بیروت میں 2 ہزار ٹن سے زائد امونیم نائٹریٹ کے دھماکے میں 168 افراد ہلاک اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد عوام کا حکومت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close