بریکنگ نیوزدنیا
امریکی حملے میں قتل ایرانی جنرل کی بیٹی کاخطاب دنیا بھر میں بحث کا موضوع
تہران(نیوزروم مانیٹرنگ) بغداد میں امریکی حملے میں قتل ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے موقع پر ان کی بیٹی کا جذباتی خطاب عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی بیٹی زینب سلیمانی کا کہنا تھا کہ جنونی ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ میرے والد کی شہادت سے سب ختم ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کی موت سے امریکا اور اسرائیل کے تاریک دن شروع ہو گئے، ڈونلڈ ٹرمپ احمق اور بے وقوف ہے جو صہیونیوں کا کھلونا ہے، امریکیوں کا وحشیانہ حملہ انکی مجرمانہ فطرت کا عکاس ہے۔ادھر ایران نے 2015ء کے جوہری معاہدے کے تحت عائد کردہ پابندیوں کی مزید پاسداری نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یورینیم افزودگی کی صلاحیت اور مقدار کی حدود کی مزید پاسداری نہیں کی جائے گی تاہم اقوام متحدہ کی نگراں ایجنسی آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔