بریکنگ نیوز

کلبھوشن کو قونصلر رسائی،بھارت نے پیشکش قبول کر لی

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ)بھارت نے پاکستان کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پاکستان کی پیشکش قبول کرلی ہے، بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور و اعلیٰ حکام دفتر خارجہ میں موجود ہیں اور کل بھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات اسلام آباد میں آج شام ہی ہونے کا امکان ہے جب کہ کلبھوشن یادیو سے نظر ثانی پٹیشن کے حوالے سے کاغذات پر دستخط لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close